طبی ماہرین نے کونسی چیز روزہ داروں کی خوراک کا ضروری حصہ قرار دے دی؟

کراچی (پی این آئی) طبی ماہرین نے میگنیشیم کو رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں کی خوراک کا لازمی جزو قرار دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ میگنیشیم کا شمار ان منرلز میں کیا جاتا ہے جو انسانی جسم کےمدافعتی نظام کو صحت مند رکھنے، ہڈیوں کو مضبوط کرنے اور دل کے امراض سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔پتوں والی سبزیوں میں میگنیشیم بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے، ماہرین پالک کو میگنیشیم کا ایک اہم ذریعہ تسلیم کرتے ہیں ان کے مطابق ایک کپ پکے ہوئے پالک میں 157ملی گرام میگنیشم پایا جاتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہرے پتے والی سبزیاں میگنیشیم کے علاوہ وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن کے اور آئرن کے حصول کا ذریعہ بھی سمجھی جاتی ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق جوان مرد اور عورت کو 350 ملی گرام سے 430 ملی گرام یومیہ میگنیشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈارک چاکلیٹ میگنیشنیم حاصل کرنے کا سب سے آسان ذریعہ ہے۔ ایک اونس ڈارک چاکلیٹ میں 64ملی گرام میگنیشیم کی مقدار موجود ہوتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close