کراچی (پی این آئی) طبی ماہرین کی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ منہ کے لعاب (تھوُک) کے ٹیسٹ سے کینسر اور شوگر سمیت درج سے زائد بیماریوں کی تشخیص کی جا سکتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں جدید تحقیق کے نتائج کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ تھوک میں یورک ایسڈ کی مقدار کا جائزہ لیکر درجن بھر بیماریوں کا پتہ لگایا جا سکتا ہے جن میں ذیابیطس سے لیکر نسیان ، شوگراور کینسرجیسے جان لیوا امراض بھی شامل ہیں۔
اس حوالے سے تحقیقی رپورٹ میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک انسان روزانہ دو لٹر تھوک پیدا کرتا ہے اور یہ 99؍ فیصد پانی پر مشتمل ہوتی ہے، اس میں 700؍ خوردبینی اجزاء اور مرکبات جیسا کہ یورک ایسڈ ہوتے ہیں۔ انہی اجزاء کا لیبارٹری میں جائزہ لے کو امراض کی تشخیص ممکن ہو گئی ہے جس سے مریضوں کا بروقت علاج شروع کرنے میں مدد ملے گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں