پاکستانی شہری اب اپنا کورونا ٹیسٹ خود کر سکیں گے، سہولت دے دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستانی شہری اب اپنا کورونا ٹیسٹ خود کر سکیں گے۔ اس طرح کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ایک اور راستہ بند ہو جائے گا۔ پاکستان کی وزارت صحت نے کورونا ٹیسٹ کٹ میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر فروخت کرنے کی اجازت دیدی ہے، جس کے بعد شہری اپنا کورونا ٹیسٹ خود کرسکیں گے۔ کورنا ٹیسٹ کٹ شہریوں کو فروخت کرنے کی اجازت کا فیصلہ اسلام آباد میں میڈیکل ڈیوائس بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔ بورڈ کے مطابق ریپڈ اینٹی جن کورونا کی تشخیص کا آسان اور سادہ طریقہ ہے ،

اس طرح کے انفرادی ٹیسٹ سے کورونا وائرس کے دوسروں میں منتقل ہونے کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close