اومی کرون کے بعد کورونا وائرس کی ایک اور خطرناک قسم نے تباہی مچا نا شروع کر دی، ووہان کے سائنسدانوں نے بھی خبردار کر دیا

بیجنگ(پی این آئی) اومی کرون کے بعد کورونا وائرس کی ایک اور قسم دنیا میں پھیلنی شروع ہو گئی ہے جس کا نام ’نیو کوو‘ (NeoCov)ہے اور اس کے متعلق چینی شہر ووہان، جہاں سے کورونا وائرس پھیلا تھا، کے سائنسدان دنیا کو متنبہ کر رہے ہیں کہ یہ قسم دنیا میں اس سے قبل آنے والی وائرس کی تمام اقسام سے زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ووہان کے سائنسدانوں کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ’نیو کوو‘نامی یہ قسم مشرق وسطیٰ میں 2012ءاور 2015ءمیں پھیلنے والی ریسپائریٹری سنڈروم نامی انفیکشن یا ’مرس کورونا وائرس‘ (MERS-Coronavirus)سے مشابہہ ہے۔ سائنسدانوں نے تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ’نیو کوو‘ نہ صرف پہلے سے موجود اقسام سے کئی گنا زیادہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ یہ ان سے زیادہ جان لیوا بھی ہو سکتی ہے۔کورونا وائرس کی اس قسم میں شرح اموات 35فیصد تک ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close