عالمی ادارہ صحت کی کوروناوائرس سے متعلق خوفناک پیشنگوئی، پوری دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

نیو یارک(پی این آئی)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہےکہ اس ابہام میں نہ رہا جائے کہ کورونا خاتمے کی طرف جارہا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ یہ سمجھنا بہت خطرناک ہے کہ اومی کرون آخری ویرینٹ اور کورونا آخری مرحلے میں ہے جب کہ اس ابہام میں نہ رہا جائے کہ کورونا خاتمے کی طرف جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کے دیگر ویرینٹ سامنے آنے کے لیے حالات مثالی ہیں، اس نازک موڑ پرسب کو مل کر وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔گزشتہ روز ڈبلیوایچ او نے یورپ میں اومی کرون کے بعد کورونا کا اختتامی مرحلہ شروع ہونے کا اشارہ دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں