اومی کرون انسان کے اندر کیسے داخل ہو تا ہے؟ نامور ڈاکٹر نے خوفناک انکشاف کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) وائس چانسلر یو ایچ ایس ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ اومی کرون سانس کے ذریعے اندر داخل ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اومی کرون میں 50 میوٹیشنز ہیں، یہ وائرس سانس کے ذریعے اندر داخل ہوتا ہے۔اس کا 12 گنا انفیکٹو پوٹینشل بڑھ چکا ہے۔ایک انسان سے دوسرے آدمی کو چند سیکنڈ میں تھوڑے سے فاصلے سے بھی لگ جاتا ہے۔

اس کی شرح اموات کورونا جتنی نہیں،اومی کرون کی علامات نزلہ، زکام اور کھانسی ہیں جو ہر گھر میں ہیں، اگر ٹیسٹ کریں گے تو ہر گھر میں ملے گا،اس لیے ٹیسٹ کم کر ہے ہیں۔یا۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزید کہا کہ 50 فیصد لوگ ابھی نان ویکسینیٹڈ ہیں، اسپتالوں پر مزید پریشر آنے کا خطرہ ہے۔ ادھر ملک میں عالمی وباء کورونا وائرس کا ایک اور مہلک وار 23 جانیں لے گیا ‘ ایک ہی دن میں ساڑھے 7 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح تقریباً 13 فیصد ہوگئی ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 59 ہزار 343 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 93 فیصد رہی ، اس دوران ملک بھر میں کورونا کے 7 ہزار 678 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 53 ہزار 479 ہو گئی۔

بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد اب 5 لاکھ 16 ہزار874 ہوچکی ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد ایک لاکھ 83 ہزار 403 ہے ، صوبہ پنجاب میں کورونا نے 4 لاکھ 58 ہزار 879 افراد کو بیمار کیا ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 047 ہوچکی ہے ، صوبہ بلوچستان میں 33 ہزار 812 ، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 997 اور گلگت بلتستان میں اب تک 10 ہزار 467 شہریوں میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 23 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 65 ہوچکی ہے ، کورونا کی وجہ سے ملک میں سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں

جہاں اب تک 13 ہزار 096 افراد وباء کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں ، صوبہ سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہزار 727 ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا اب تک 5 ہزار 968 افراد کی جانیں نگل چکا ہے ، اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 971 ، گلگت بلتستان میں 187 ، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں اب تک 749 افراد کورونا کا شکار ہوکر انتقال کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close