اومی کرون خواتین کو زیادہ کیوں نشانہ بنا رہا ہے؟ وجہ سامنے آگئی

کراچی (پی این آئی) شہر قائد میں کورونا وائرس کی قسم اومی کرون نے خواتین کو نشانہ بنانا شروع کردیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کے متاثر ہونے کی بڑی وجہ ویکسی نیشن نہ کروانا ہے۔ڈاؤ کورونا لیب کے سربراہ پروفیسر سعید خان کے مطابق اس وقت کراچی میں اومی کرون کے 60 فیصد کیسز خواتین میں ہیں۔ اس سے قبل کورونا کی دیگر اقسام سے مرد زیادہ متاثر ہوئے تھے تاہم اومی کرون سے گھروں میں رہنے والی خواتین زیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین کے اومی کرون سے متاثر ہونے کی بڑی وجہ ویکسی نیشن نہ کروانا ہے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد اپنی ویکسی نیشن مکمل کروائیں۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد سے زائد ہوچکی ہے اور ان میں سے اومی کرون کے کیسز 87 فیصد ہیں۔ اومی کرون سے متاثر ہونے والی 55 فیصد خواتین ایسی ہیں جن کی عمریں 30 برس سے زائد ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں