لاہور (پی این آئی) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ شادی سےپہلے لڑکے اور لڑکی کی سکریننگ کا قانون جلد لایا جائےگا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ دنیا میں تھیلسیمیا کا سب سے بڑا پروگرام ہمارے ہاں چل رہا ہے۔ لاہور میں منعقدہ تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے پہلے پیدائش سے قبل بچے میں تھیلیسیمیا کی تشخیص کا عمل پاکستان نے شروع کیا اور اس حوالے سےفری ٹیسٹ کے لیے بہت کام کیا گیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ شادی سے پہلے لڑکے اور لڑکی کی سکریننگ کا قانون جلد پاس کروا کے لاگو کروایا جائے گا، ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ طب کے شعبہ میں تحقیق کی بہت ضرورت ہے، ہمیں ان بیماریوں پر تحقیق کی ضرورت ہے جو ہمارے ہاں زیادہ ہیں اور اب اس پر توجہ دی جا رہی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں