کورونا وائرس کے خطرناک ترین ویرئینٹ اومی کرون کی وہ علامات جنہوں نے ماہرین کو بھی پریشان کر دیا

لندن (پی این آئی) کورونا وائر کی نئی قسم اومی کرون نے اس وقت پوری دنیا پر خوف طاری کر رکھا ہے۔ کورونا کی یہ قسم جہاں ویکسین کے خلاف مدافعت کا نظام رکھتی ہے وہیں اس کی علامات بھی پہلے ویرینٹس سے مختلف ہیں۔ڈیلی سٹار کے مطابق برطانیہ کے ادارے نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) نے اپنی ویب سائٹ پر کورونا کی اقسام الفا، بیٹا اور ڈیلٹا کی تین بنیادی علامات بیان کی ہیں۔
1: تیز بخار
2: مسلسل کھانسی
3: ذائقے یا سونگھنے کی حس کا ختم ہوجانا
نئی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اومی کرون کی پانچ علیحدہ علامات مریضوں میں ظاہر ہوئی ہیں۔پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک بن چکا ہے ، شاہد خاقان عباسی کے بعد شہباز شریف نے بھی دعویٰ کر دیا
1: زخمی گلا (گلے کی خراش نہیں)
2: خشک کھانسی
3: بے انتہا تھکاوٹ
4: پٹھوں کا ہلکا کھنچاؤ
5: رات کو پسینہ آنا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close