کورونا کی نئی قسم کے خلاف ویکسین کتنے دن میں تیار کرلی جائے گی؟ بڑی خبر آگئی

نیو یارک (پی این آئی) کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پوری دنیا میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ کورونا کی یہ انتہائی خطرناک قسم پہلے سے موجود ویکسینز کو غیر موثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کے باعث سائنسدانوں نے نئی ویکسین کی تیاری کیلئے سر جوڑ لیے ہیں۔امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کا کہنا ہے کہ اگر کورونا کی نئی قسم ان کی پہلے سے دستیاب ویکسین کو اگر بے اثر کردیتی ہے تو وہ نئی ویکسین کی تیاری شروع کردے گی۔

امید ہے کہ 100 روز میں نئی ویکسین تیار ہو کر ٹرائل کیلئے مارکیٹ میں آجائے گی۔دوسری جانب ایک اور امریکی کمپنی موڈرنا کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون سامنے آنے کے بعداپنی حکمت عملی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ کورونا کی ویکسین تیار کرنے والی دیگر کمپنیوں نے بھی اپنی حکمت عملی وضع کرنا شروع کردی ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم جنوبی افریقہ میں سامنے آئی ہے جو اب تک برطانیہ سمیت مختلف ملکوں میں پھیل چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائر س کی نئی قسم کو اومیکرون کا نام دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close