پاکستان میں سالانہ کتنے ارب روپے موٹاپے پر خرچ ہوتے ہیں؟ حیران کن تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن نے موٹاپے سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سالانہ 428 ارب روپے موٹاپے سے متعلق بیماریوں پر خرچ کیئے جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں روزانہ 2200 افراد غیر متعدی امراض کی وجہ سے انتقال کر جاتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم عمر کے 40 فیصد بچے کمزوری کا شکار ہیں جبکہ 41 فیصد سے زائد بالغ افراد زیادہ وزن والے یا موٹے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 2011ء سے 2018ء تک خواتین میں موٹاپے کی شرح 28 سے بڑھ کر 38 فیصد ہوئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 7 سال میں پاکستانی بچوں میں موٹاپے کی شرح دگنی ہو گئی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ میٹھے مشروبات دل کی بیماریوں، موٹاپے اور ذیا بیطس کی ایک بڑی وجہ ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان اس وقت ذیابیطس میں چوتھے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close