لاہور میں ڈیلٹا کے بعد کورونا کی ایک اور قسم کے کیسز سامنے آگئے

لاہور(پی این آئی) صوبائی دارلحکومت لاہور میں ڈیلٹا اور ایپسیلون وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے ، 24گھنٹے میں ڈیلٹا کے 12 اورایپسیلون کے 3 کیسز سامنے آئے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں کورونا سے متاثر تشویشناک مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، شہر میں ڈیلٹا اور ایپسیلون وائرس کے کیسز میں سامنے آرہے ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24گھنٹیمیں ڈیلٹا کے 12 اور

ایپسیلون کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ، صوبے میں اس وقت 550 مریض ڈیلٹا وائرس کیموجودہیں جبکہ ایپسیلون وائرس کے ابتک 49 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ صرف اور صرف ویکسینیشن ہی کورونا کیخلاف موثرعلاج ہے، کوروناویکسین لگوانے والے افراد متاثرہوسکتے ہیں مگر شدت کم ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 15سال سے زائدعمر کے تمام افراد کا فوری ویکسین لگوانا ناگزیر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close