کون سی ویکسین کو 5 سے 11 سال تک کے بچوں کے لیے مناسب قرار دے دیا گیا؟

واشنگٹن (پی این آئی) دوا ساز امریکی کمپنی فائزر نے کورونا ویکسین کو پانچ سے 11 برس کے بچوں کے لیے مناسب قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق فائزر اور بائیو این ٹیک نے کہا ہے کہ آزمائشی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی کروونا وائرس ویکسین مناسب ہے اور اس نے پانچ سے 11 سال کی عمر کے بچوں میں مضبوط مدافعتی ردعمل پیدا کیا ہے۔مذکورہ کمپنیوں نے کہا ہے کہ 12 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے برعکس بارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو اس ویکسین کی کم ڈوز دی جائے گی۔امریکی فارماسیوٹیکل کمپنی فائزر اور اس کی جرمن پارٹنر کمپنی

نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پانچ سے گیارہ برس کی عمر کے بچوں کے لیے ویکسین مناسب ہے اور اینٹی باڈی کے مضبوط ردعمل کو ظاہر کرتی ہے، نتائج سامنے آنے کے بعد وہ یورپی یونین، امریکا اور پوری دنیا کے ریگولیٹری اداروں کو جلد از جلد اپنا ڈیٹا جمع کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے یہ اپنی نوعیت کے پہلے آزمائشی نتائج ہیں، 6 سے 11 سال کے بچوں کے لیے موڈرنا ٹرائل ابھی جاری ہیں۔ فی الوقت فائزر اور موڈرنا دونوں ویکیسنز 12 سال سے زائد عمر کے نوجوانوں اور دنیا بھر کے ممالک میں بالغ افراد کو دی جا رہی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close