لاکھوں کارکن باہر نکل آئے، آج سے ملک گیر مہم کا آغاز

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں لاکھوں کارکن آج باہر نکل آئے ہیں اور ملکی سطح پر ایک بڑی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں کمسن بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے قطرے پلانے کی ملک گیر مہم کا آج سے آغاز کردیا گیا ہے جو 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔ خیبر پختونخوا میں پولیو ویکسینیشن کا آغاز 17 ستمبر کو کیا گیا۔ اس دوران کوہاٹ میں پولیو ورکرز کی حفاظت

پر مامور پولیس اہلکار کو شہید کردیا گیا۔ ملک بھر میں ہزاروں پولیو ورکرز بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے گھر گھر دستک دیں گے۔ملک گیر پولیو ویکسین مہم کے ئدوران پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی پلائی جائے گی۔ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے 2لاکھ 90ہزار ہیلتھ ورکرز کام کریں گے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close