200روپے میں کورونا ویکسین لگانیوالے افراد مشکل میں پھنس گئے

مکوآنہ (این این آئی ) فیصل آباد میں 200 روپے میں کورونا ویکسین لگانے والے سرکاری ہسپتال کے ملازم سمیت تین افراد کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا,تھانہ صدر فیصل آباد میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ تفصیلات کے

مطابق گزشتہ روز ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے اعوان والا کے مقام پر چھاپا مارا گیا تھا، جہاں مرد و خواتین سے دو سو روپے وصول کرکے انہیں کورونا ویکسین لگائی جارہی تھی۔چھاپے کے دوران تینوں ملزمان فرار ہوگئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close