اسلام آباد (پی این آئی )کرونا وباء کے کیسز میں پھر تیزی آنا شروع ہو گئی جس کے باعث وزارت صحت نے ملک کے پانچ شہروں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ وزارت صحت نے کورونا وائرس کے مثبت کیسز کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں 30 اگست سے 5 ستمبر تک کو
رونا کیسز کی شرح 6 سے 8 فیصد رہی ہے۔ ملک بھر میں 28 فیصد وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں جبکہ پاکستان کے 5 شہر کورونا کے باعث ہائی الرٹ ہیں۔ کورونا کے باعث ہائی الرٹ شہروں میں میرپور، مظفر آباد، مردان، پشاور اور لاہور شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں