پانچ سے پچاس ہزار روپے، سگریٹ فروشوں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں سگریٹ فروشوں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب بھر میں واقعہ سگریٹ فروشوں کی دکانوں کا سروے کرنے کے لئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت سگریٹ فروشوں کی دکانوں پر پانچ ہزار روپے سے 50 ہزار روپے تک کا ٹیکس عائد کرے گی۔ تاہم ٹیکس کی شرح کا تعین دکانوں میں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں پان سگریٹ فروخت کرنے والی اڑھائی ہزار دکانوں کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا ہے جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سے سگریٹ فروخت کرنے والے کریانہ مرچنٹ کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت بھی ان دکانوں پر ٹیکس عائد ہے لیکن ٹیکس کی شرح کا تعین کرنے اور وصول کرنے کا کوئی میکنزیم موجود نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close