محتاط ہو جائیں،آپ کے بچوں کی صحت شدید خطرے میں ہے

جنیوا (پی این آئی) بچوں کی صحت کے حوالے سے عالمی سطح پر سرگرم اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی بچہ ماحولیاتی تبدیلیوں سےاب تحفظ میں نہیں رہا۔جرمن میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیسیف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں ایک ارب بچوں کی صحت اور زندگیوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریٹا فورے نے اس رپورٹ میں شامل حقائق کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کلائمیٹ اور ماحولیاتی تبدیلیاں کسی شاک یا صدمے کے برابر ہے اور انہوں نے بچوں کے حقوق کے دائرے کو محدود کر دیا ہے۔ہینریٹا فورے نے کہا کہ بچوں کے بنیادی حقوق کا دائرہ چھوٹا ہونے سے ان کا استحصال بڑھ جائے گا اور وہ تعلیم، رہائش اور بچپن کی آزادی سے بھی محروم ہو کر رہ جائیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ صورت حال ایک بھیانک رخ اختیار کرتی جا رہی ہے اور انجام کار دنیا کا ہر بچہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر ہو کر رہے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close