کورونا ویکسین کی کون سی قسم کی دوسری خوراک کب لگوائی جائے؟

اسلام آباد (پی این آئی) ان دنوں عوام میں یہ سوال ہر جگہ زیر بحث ہے کہ کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے ویکسین کی دوسری خوراک کتنے دنوں کے بعد لگوائی جانی چاہیے؟ اس حوالے سے جب وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے پوچھا گیا تو انہوں نےبتایا کہ ہر قسم کی ویکسین کی دوسری خوراک کی مدت مختلف ہے اور اس بات کا خیال رکھنا چاہیے تا کہ پہلی خوراک کا اثر پورا ہونے کے بعد ہی دوسری خوراک لگوائی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کسی بھی وقت کم از کم وقفہ ختم ہونے پر لگوا سکتے ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھاکہ سائنو فارم کی دوسری خوراک تین ہفتے بعد لگواسکتے ہیں ، سائنو ویک اور اسٹرازنیکا کی دوسری خوراک 4 ہفتے بعد لگوا سکتے ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ بات واضح کر دی کہ ویکسین کی دوسری خوراک کیلئے1166سے ایس ایم ایس کے انتظار کی ضرورت نہیںہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں