کورونا وائرس نے امریکیوں کی اوسط عمر ڈیڑھ سال کم کر دی

نیویارک(پی این آئی)2020 میں کورونا کی وبا کے باعث امریکا میں اوسط متوقع عمر ڈیڑھ سال کم ہوگئی جو دوسری عالمی جنگ کے بعد سے امریکی اوسط عمر میں ہونے والی سب سے بڑی کمی ہے۔مغربی میڈیا کے مطابق امریکیوں کی اوسط عمر میں ڈیڑھ سال کی کمی سے بالخصوص سیاہ فام، ایشیائی و ہسپانوی نژاد باشندوں اور دیگر اقلیتی برادریوں پر کووڈ 19 کے غیر متناسب اثرات کی عکاسی ہوتی ہے۔ کووڈ کی وجہ سے سیاہ فام امریکیوں کی اوسط متوقع عمر میں 2.9 سال، ہسپانویوں کی 3 سال اور سفید فام امریکیوں کی 1.2 سال کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مغربی میڈیا کا کہنا ہےکہ یہ کمی انسانی صحت پر عالمی وبا کے وسیع تر اثرات کو بھی ظاہر کرتی ہے، مثلاً 2020 میں امریکا میں صرف ادویات اور منشیات کی اوور ڈوز سے 93 ہزار اموات ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close