موسمِ سرما میں گلے میں خراش، کھانسی، نزلا اور زکام ہر دوسرے فرد کا مسئلہ ہے۔ہم سب خشک کھانسی اور گلے میں خراش کو دور کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہے ہوتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی اس کی وجوہات کو جاننے کی کوشش کی ہے؟اگر نہیں تو ہم آج آپ کو بتانے والے ہیں کہ خشک کھانسی کی ممکنہ طور پر کیا وجوہات ہوسکتیں ہیں اور اس پر کن گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔خشک کھانسی عام طور پر وائرل یعنی وبائی ہوتی ہے جب کہ اس کی دیگر وجوہات نزلا اور زکام یا کسی قسم کی الرجی ہوسکتی ہے۔خشک کھانسی کا اگر بر وقت علاج نہ کیا جائے تو آگے جا کر یہ دمے یا کسی دوسری بڑی بیماری کا باعث بھی بن سکتی ہے۔اگر آپ کو خشک کھانسی ہے تو ان تجاویز پر عمل کرکے خشک کھانسی پر قابو پایا جا سکتا ہے اور اگر پھر بھی کھانسی ٹھیک نہ ہو تو اپنے معالج سے رجوع کرنا ضروری ہوگا۔1۔ خشک کھانسی پر قابو پانے کے لیے نمک اور نیم گرم پانی کے غرارے کرنا بے حد معاون ثابت ہوسکتا ہے۔2۔ ہلدی یا گرم پانی کی بھاپ لینا بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔3۔ اگر آپ کو خشک کھانسی ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں اور ایسی غذا کا استعمال کریں جس سے گلہ خشک نہ رہے۔4۔ انناس کے اندر ’برومیلین‘ نامی جُز پایا جاتا ہے جس میں بہترین اینٹی اینفلا میٹری خاصیت پائی جاتی ہے۔ خشک کھانسی میں تازہ اناناس استعمال کرنا بھی مفید ہوتا ہے۔5۔ بہت سے خشک مصالحہ جات میں اینٹی انفلامیٹری خاصیت پائی جاتی ہے جو کہ گلے میں خراش اور کھانسی کے خلاف معاون ثابت ہوتے ہیں۔ ان مصالحہ جات میں دار چینی کافی مفید ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں