لندن (پی این آئی) کورونا ماسک کے حوالے سے ماحولیاتی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔جب سے کورونا کی وباء نے دنیا کو جکڑا ہےتب سے دنیا بھر میں ماسک کا استعمال عام ہوگیا ہے اور کروڑوں افراد ماسک کا استعمال کررہے ہیں۔ایسی صورتحال میں ماہرین نے بھی ماحولیاتی بگاڑ کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں ایک منٹ میں 30 لاکھ ماسک استعمال کے بعد کچرا بن جاتے ہیں۔پلاسٹک کی خاص قسم سے بنے ماسک تحلیل ہونے میں 450 لگ سکتے ہیں، اگر ماسک درست طریقوں سے ضائع نہ کیا گیا تو مستقبل میں خطرناک ماحولیاتی بگاڑ شروع ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں