پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضاگیلانی سے ملاقات

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے صدرمیجرجنرل (ر) مسعودالرحمن کیانی،جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن پر مشتمل وفد نے سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضاگیلانی سے خصوصی ملاقات کی۔ میجرجنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی نے بتایاکہ پناہ گزشتہ 36سال سے دل کے امراض سے بچاؤکے لئے کام کررہی ہے، صحت کونقصان پہنچانے والے عوامل جیسے تمباکو،میٹھے مشروبات، نمک، چکنائی کے استعمال میں خطرناک حدتک بتدریج اضافہ جاری ہے،ان سے ہمیں نوجوان بچوں اوربچیوں کو محفوظ بنانے کے لئے کام کرناہوگا۔ پناہ کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ تمباکواورمیٹھے مشروبات جیسی غیرضروری چیزوں کے استعمال کوکم کرنے کے لئے پناہ کی کوشش سے دوسال قبل ہیلتھ لیوی بل وفاقی کابینہ سے منظورہوا،اورایف بی آر کواسے بجٹ میں شامل کرنے کے لئے کہاگیا،لیکن تاحال یہ نافذالعمل نہیں ہوسکا،آپ سے درخواست ہے کہ اس میں آپ بھی اپنامثبت کرداراداکریں۔ قائد حزب اختلاف یوسف رضاگیلانی نے دل کے امراض میں اضافہ پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ صحت مندمعاشرہ کے بناترقی کاحصول ممکن نہیں،تمباکواورمیٹھے مشروبات صحت کے لئے کسی طورپربھی فائدہ مند نہیں،جہاں بات قوم کی نوجوان نسل تک جاپہنچے توپھر اس کاسد باب کرناحکومت کی عین ذمہ داری میں شامل ہوجاتاہے،پناہ کی کاوشیں قابل قدرہیں،پناہ کے نیک مقصدمیں ہم ان کے ساتھ ہیں،ہیلتھ لیوی بل کے نفاذ کے لئے میں اپنابھرپورکرداراداکرونگا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close