منسٹری آف لاء اینڈ جسٹس نے ہیلتھ لیوی بل کے راستےکی تمام رکاوٹیں دور کر دیں، بال ایف بی آر کی کورٹ میں ہے

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ منسٹری آف لاء اینڈ جسٹس نے ایف بی آر کو ہیلتھ لیوی بل جلدا زجلد قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایات جاری کردیں،دل،کینسر جیسی مہلک اورمہنگی بیماریوں کابوجھ کم کرنے کے لئے ہیلتھ لیوی بل کانفاذ ایک بہترین فیصلہ ہوگا،جس کے نتائج دوررس ثابت ہونگے۔ پناہ کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ تمباکواورشوگری ڈرنکس پرہیلتھ لیوی کانفاذدوسال سے تعطل کاشکار تھا،جو پناہ کی کاوشوں سے 2019 میں وفاقی کابینہ میں پیش کیا گیا تھا،جسے منظور کیا گیا لیکن قانونی جواز بناکراسے مسلسل تاخیر کا شکار کیا گیا، وفاقی محتسب میں درخواست دائر کرنے پرایف بی آر نے واضح کیا تھا کہ انھیں ہیلتھ لیوی بل کے نفاذ پرکسی طرح کااعتراض نہیں، لیکن اس کے لئے منسٹری آف لاء اینڈ جسٹس کی رائے جاننابھی ضروری ہے،لاء اینڈ جسٹس نے ہیلتھ لیوی بل کے نفاذ کی راہ میں ہر رکاوٹ کودورکرتے ہوئے ایف بی آر کوکہاہے کہ بل کی منظوری کے لئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے،اب بال ایف بی آر کی کورٹ میں ہے،ایف بی آر کوچاہیے کہ بل کو جلد از جلد اسمبلی میں پیش کرے۔ ہیلتھ لیوی بل کانفاذ عوام کی صحت کے لئے بہترین ثابت ہوگا،جس کے مثبت نتائج مرتب ہونگے،عوام اوربالخصوص نوجوان بچے اوربچیاں مہلک امراض کی وجہ بننے والے عوامل سے دوررہیں گے،بیماریاں کم پیداہونگی اورملک خوشحالی کی جانب بڑھے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close