کورونا وائرس کو صرف تیس سیکنڈ میں مارنے والا طریقہ دریافت کر لیا گیا

برطانیہ (پی این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کا سلسلہ دنیا بھر میں جاری ہے جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں بھی دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے میں ماہرین نے ایک ایسی چیز کا سُراغ لگایا ہے جس سے کورونا وائرس کا محض 30 سیکنڈ میں خاتمہ کیا جا سکتا

ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا کے حوالے سے برطانوی ماہرین کی تحقیق نے خود انہیں بھی حیران کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین نے ایک ایسے سوئمنگ پولز کا مطالعہ کیا جس میں کلورین ملی ہوئی تھی جس کے بعد ان پر یہ انکشاف ہوا کہ کورونا وائرس صرف 30 سیکنڈز تک ہی زندہ رہ سکا اور اس کے بعد اس کی موت ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین اب اس نتیجے پر طویل مطالعے کے بعد پہنچے ہیں کہ کوئی بھی ایسا پانی جس میں کلورین ملی ہوئی ہو وہ کورونا کے خاتمے کا سبب بنتا ہے۔ماہرین کے مطابق تحقیق سوئم انگلینڈ، واٹر بے بیز اور رائل لائف سیونگ سوسائٹی کی معاونت سے کی گئی تھی۔ اس کے نتیجے میں یہ بات سامنے یہ بات آئی کہ سوئمنگ پولز سے کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ انتہائی کم ہے۔ ٹیم کے سربراہ وینڈی بارسلے نے کہا کہ تحقیق کے دوران ہم نے وائرس سے آلودہ مواد کو سوئمنگ پولز سے حاصل کیے جانے والے پانی میں ملایا تو ہم یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کرونا 30 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ختم ہوگیا۔خیال رہے کہ پاکستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 110 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 982 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 182 ہوگئی ہے جبکہ دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ96لاکھ 73ہزار سے زائد افراد متاثر اور 29 لاکھ99 ہزار 377افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 11 کروڑ87لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد1 کروڑ79 لاکھ سے زائد ہے۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔ 24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close