روزہ داروں کو طبی ماہرین نے قیمتی مشورہ دے دیا

لاہور (پی این آئی)  ملک کے مختلف علاقوں میں شدیدگرمی اور ساتھ ہی رمضان المبارک میں ماہرین صحت نے عوام الناس کوخبردار کیا ہے کہ سحر اور افطار میں بیمار اور صحت مند افراد متوازن غذاکھائیں، گرم اور خشک موسم کے روزے جسم میں پانی اور شوگر کالیول کم ہونے کا سبب بن سکتے ہیں۔روزہ داروں کو دیئے جانے والے مشورے میں ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ سحر اور افطار میں کھجور، دودھ، دہی، لسی اور پھلوں کا زیادہ استعمال کیا جائے

اور کم سے کم6 گھنٹے کی نیندضرور پوری کریں۔ان ماہرین کی رائے میں بلڈ پریشر اور ذیابیطس والے حضرات اپنے معالج سے پوچھ کر روزہ رکھ سکتے ہیں اور کورونا سے بچاؤ کےحفاظتی اقدامات ضرور اپنائیں۔۔۔۔

برطانیہ میں کرونا ویکسین لگوانے کے بعد خون جمنے سے 7 افراد ہلاک

لندن (این این آئی) برطانیہ میں ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے کے بعد خون جمنے سے سات افراد کی موت ہو گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے والے ایک کروڑ اسی لاکھ میں سے تیس افراد کو خون جمنے کی شکایت ہوئی ہے جس سے سات افراد کی موت ہوئی ہے۔ جرمنی، فرانس نیدرلینڈ ز اور کینیڈا نے ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال صرف ضعیف العمر لوگوں تک محدود کردیا ہے۔یہ ویکسین آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوائیں بنانے والی کمپنی ایسٹرا زینیکا کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close