حکومت VELO کے استعمال پر فوری پابندی عائد کرے، پناہ وفد کی چیئر پرسن نیشنل کمیشن فار چائلڈ رائٹس افشاں تحسین باجوہ سے ملاقات

راولپنڈی (پی این آئی) چیئرپرسن نیشنل کمیشن فار چائلڈ رائٹس افشاں تحسین باجوہ نے کہاکہ نشہ کوئی بھی ہوخطرناک ہے،معاشرہ کونشے سے پاک کرنے کے لئے حکومت اپنے وسائل کااستعمال عمل میں لارہی ہے، حکومتی اقدامات کے ساتھ والدین کوبھی چاہیے کہ بچوں کی تربیت پرتوجہ دیں،صحت مند نوجوان نسل پاکستان

کاروشن مستقبل ہیں۔ انھوں نے یہ بات گزشتہ روز پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن،کیمپین فار ٹوبیکوفری کڈز(سی ٹی ایف کے) کے کنٹری ہیڈملک عمران،سوسائٹی فاردی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈز(سپارک)کے ترجمان خلیل احمدکے وفد سے کہی۔وفد کے شرکاء نے چیئرپرسن نیشنل کمیشن فار چائلڈ رائٹس افشاں تحسین باجوہ سے خصوصی ملاقات کے دوران ان کی بچوں کی فلاح وبہبود کے لئے کی گئی عملی کاوشوں کوسراہا،اس موقع پرمتفقہ طورپراس بات پراتفاق کیاگیاکہ نشہ سے پاک معاشرہ تشکیل دینے کے لئے ضروری ہے کہ حکومت اپنے بھرپوروسائل کااستعمال کرے،کیوں کہ تمباکونوشی نشہ کی جانب راغب ہونے کے لئے پہلاقدم ہے،نوجوان نسل میں سگریٹ نوشی کے بعد نیکوٹین پاؤچز VELOکے استعمال میں بتدریج اضافہ جاری ہے،جوہماری ضرورت نہیں،VELOکی صورت میں نوجوان نسل اوربالخصوص ہماری نوجوان بچیوں کونشہ کی جانب دھکیلاجارہاہے، چیئرپرسن نیشنل کمیشن فار چائلڈ رائٹس افشاں تحسین باجوہ نے کہاکہ حکومت نشہ سے پاک معاشرہ تشکیل دینے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کررہی ہے،اچھی یابری چیز کے استعمال میں فرق بتاناوالدین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے، لہذا والدین بچوں کی تربیت پرخصوصی توجہ دیں،تاکہ بچے خود بھی نشہ سے دوررہیں اوردوسروں کوبھی اس کی تلقین

کریں،پناہ،سی ٹی ایف کے،سپارک کی بچوں سے متعلق مثبت کاوشیوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس موقع پرچیئرپرسن نیشنل کمیشن فار چائلڈ رائٹس افشاں تحسین باجوہ نے وفد کے اصولی موقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ VELOنوجوان نسل کی صحت کے لئے خطرہ ہے،اسے ان کی پہنچ سے دورکرناہوگا۔ (پناہ) کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن،(سی ٹی ایف کے) کے کنٹری ہیڈملک عمران،(سپارک)کے ترجمان خلیل احمدنے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل ہے کہ VELOایک لعنت ہے،نوجوان نسل کامستقبل بچانے کے لئے VELOپرفوری پابندی عائد کی جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close