کورونا وائرس کی وجہ سےہونیوالے لاک ڈائون نے کونسی بیماری کو ختم کر دیا؟ سائنسدانو ں کا حیران کن دعویٰ

لندن(پی این آئی) کورونا وائرس کی وجہ سے انفلوئنزا کی بیماری خود بخود ختم ہوجانے کا انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے۔برطانوی محکمہ صحت کی طرف سے انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے لاک ڈاؤن، سماجی فاصلے کی پابندی اور دیگر اقدامات کی وجہ سے انفلوئنزا وائرس کا لگ بھگ خاتمہ ہو گیا

ہے اور 2021ءمیں اب تک انفلوئنزا کا ایک بھی مریض سامنے نہیں آیا۔پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی ڈاکٹر ونیزا سیلیبا کا کہنا تھا کہ ”انفلوئنزا کے کیسز سامنے نہ آنے کی بڑی وجوہات سماجی فاصلے اورفیس ماسک کی پابندی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال کے برعکس رواں سال موسم سرما میں انفلوئنزا کا ایک بھی مریض سامنے نہیں آیا، حالانکہ ہر سال اس موسم میں ہسپتالوں میں انفلوئنزا کے مریض ہزاروں کی تعداد میں آتے ہیں۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close