عوامی سروے کے دوران 72 فیصد افراد نے شوگری ڈرنکس پر ٹیکس عائد کرنے کی حمایت کردی

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) نے پاکستان ہیلتھ ریسریچ کونسل (پی ایچ آر سی)رپورٹ کے تعاون سے شوگری ڈرنکس کے زیادہ استعمال سے پیداہونے والے پیچیدہ امراض اوررونماہونے والی اموات پرعوامی سروے کااہتمام کیا،ابتدائی پولنگ اسلام آباد اورگردونواح کے علاقوں میں

کروائی گئی،جس میں 72فیصد افراد نے شوگری ڈرنکس پرٹیکس کے نفاذ کی حمایت کردی،تاکہ دل،موٹاپا،سمیت این سی ڈیز کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے،
شوگری ڈرنکس پرعوامی سروے رپورٹ کی ابتدائی لانچنگ تقریب کی میزبانی کے فرائض پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے صدر میجرجنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی نے سرانجام دیے، مہمان خصوصی پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت وممبرقومی اسمبلی ڈاکٹرنوشین حامدتھیں،اس موقع پرایڈیشنل سیکریٹری محکمہ صحت،سرکاری وفلاحی اداروں کے نمائندگان ساورصحافیوں نے شرکت کی۔ (پناہ) کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے مہمانان گرامی اورمیڈیاکے نمائندگان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اجتما عی کوشش سے ہی محنت رنگ لاتی ہے،عوام کی صحت کومحفوظ بنانے میں پناہ کے کردار کومثبت نظرسے دیکھنے اورعوام تک معلومات پہنچانے پرحکومتی نمائندگان اورصحافی برداری کے نہایت مشکورہیں،آپ سب کاتعاون شامل حال رہاتوبیماریوں سے پاک معاشرہ تشکیل پانے میں مددملے گی۔ (پناہ) کے صدر میجرجنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی نے کہاکہ پناہ 36سے عوام کودل سمیت دیگرامراض اوران کی وجوہات بننے والے عوامل سے متعلق آگہی اوران کی روک تھام کے لئے کام کررہی ہے،اس کے ساتھ ہم لاء اینڈپالیسی میکرز کے

ساتھ مل کربھی کام کررہے ہیں،آج کی تقریب کامقصدبھی بیماریاں پھیلانے والے عوامل کی روک تھام کے لئے راہ ہموار کرناہے،ہماری کوشش ہے کہ ہماری خواتین،بڑے اوربالخصوص بچے ایک صحت مندماحول میں پرورش پائیں۔ پاکستان ہیلتھ ریسریچ کونسل (پی ایچ آر سی) سروے کے انچارج ڈاکٹرمحمدعارف ندیم نے شرکاء کو عوامی سروے رپورٹ سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ سروے کامقصد دل،موٹاپا،کینسر،ذیابیطس سمیت دیگرمہلک امراض کی وجہ بننے والے عوامل سے متعلق رائے لینامطلوب تھا،آپ کوجان کرحیرت ہوگی کہ سروے کے دوران معلوم ہواکہ ہر گھر کے 5افراد میں سے ایک فردموٹاپا،4میں سے 1ہائی بلڈپریشر،3میں سے 1ذیابیطس کاشکارہیں،اسلام آباد کے ہر3میں سے 2 رہائشی بچوں میں موٹاپاکے ہاتھوں پریشانی کاشکارملے،ہر 3میں سے 1سے زائدافراد نے موٹاپا کی اصل وجہ شوگری ڈرنکس کو اور60 فیصد افراد نے میٹھے کے زیادہ استعمال کوپیچیدہ امراض کی وجہ قرار دیا۔100میں سے 79.9افراد نے شوگری ڈرنکس کے استعمال کومسترد کیا،72.3 افراد نے موٹاپا اوراین سی ڈی امراض کی روک تھام کے لئے ٹیکس میں اضافہ اور66.8افراد نے شوگری ڈرنکس پراضافی ٹیکس عائد کرنے کی حمایت کردی،تاکہ حاصل کردہ ریونیو کوعوام کی صحت سے جڑے مسائل پرصرف کیاجاسکے۔ گلوبل ہیلتھ ایڈووکیسی انکیوبیٹر کے نمائندہ منور

حسین نے عوامی سروے کے مقاصد پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ عوام نے اپنی رائے میں واضح کیاکہ انسانی صحت کونقصان پہنچانے والے عوامل کی روک تھام کیلئے حکومت اپناکرداراداکرے۔ نیشنل کواڈینیٹر نیوٹریشن محکمہ صحت ڈاکٹر خواجہ مسعود نے کہاکہ عالمی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ چینی سے بنے میٹھے مشروبات پر ٹیکس عائد کرنا ایک مؤثر حکمت عملی ہے جس سے نہ صرف اسکی کھپت کو کم کیا جاسکتا ہے بلکہ ملک کے لئے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔
ایڈیشنل سیکریٹری برائے محکمہ صحت ڈاکٹر عطاالرحمن نے کہاکہ حکومت این سی ڈی پرقابوپانے کے لئے کام کررہی ہے،حکومت عوامی رائے کواہمیت دیتی ہے،عوام کے مسائل کرنے میں دن رات کوشاں ہے،آپ سب کے تعاون کے بنایہ سب ممکن نہیں،بیماریوں کی وجہ بننے والے عوامل کی نشاندہی پرہم پناہ ودیگرکے ممنوع ہیں۔ مہمان خصوصی پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت وممبرقومی اسمبلی ڈاکٹرنوشین حامد نے کہاکہ صحت عامہ کو بہتر بنانا پی ٹی آئی کی حکومت کی ترجیح ہے،حکومت نے اس پر متعدد پالیسی ساز فیصلے لیے،تاکہ عوام کو معیاری صحت فراہم کی جاسکے، انصاف کارڈ کی فراہمی بھی اس کاحصہ ہے،میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ ہماری وزارت قومی اسمبلی سے ہیلتھ لیوی بل کی منظوری میں درپیش عوامل تک رسائی حاصل کرنے

کے لئے عمل پیرا ہے۔ اس کے علاوہ، آئندہ فنانس بل میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کے لئے ایف بی آر کی تجویز پر غذائیت اور این سی ڈی کی ٹیم کام کر رہی ہے،شوگری ڈرنکس کی کھپت کی حوصلہ شکنی کے لئے بڑوں اوربالخصوص بچوں کوآگہی دینانہایت ضروری ہے۔میں اورمیری ٹیم پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن، گلوبل ہیلتھ ایڈووکیسی انکیوبیٹر اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی بھی کرواتی ہوں،میں پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کی نہایت مشکورہوں،جس نے عوام کی صحت کونقصان پہچانے والے عوامل کی روک تھام کے لئے عوام کی رائے لی،میری معاونت ہمیشہ اس نیک مقصد کے لئے آپ کے ساتھ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close