یو کے میگزین دی مرر نے شوگری ڈرنکس کوصحت کے لئے منی ٹائم بم قرار دے دیا

راولپنڈی(پی این آئی) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان دہ ہے،متوازن خوراک کے استعمال سے انسانی جسم توانارہتاہے،چینی کاایک بڑاذریعہ شوگری ڈرنکس ہیں،جوفیشن کی طرح ہرمحفل کاحصہ بن چکی ہیں، اس کاباقاعدگی سے استعمال دل،

ذیابیطس،موٹاپا،ذہنی خرابی اورکینسر سمیت متعدد امراض کی ایک بڑی وجہ بن چکاہے،ہیلتھ لیوی کانفاذعوام کی صحت کیلئے نہایت ضروری ہے،جس سے ریونیوکے ساتھ ایک صحت مندنوجوان نسل پروان چڑھے گی۔ شوگری ڈرنکس اورچینی کے نقصانات پریوکے میگزین مرر میں شائع ہونے والی رپورٹ پر اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے پناہ کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن کا کہنا تھا کہ پناہ عوام کودل کے امراض سے بچانے کیلئے گزشتہ چھتیس سال سے برسرپیکارہے، دل کے امراض میں اضافہ تشویش ناک ہے،پاکستان میں ہارٹ اٹیک سے ہرڈیڈھ منٹ بعد ایک انسانی جاں کاضیاع سوچنے پرمجبورکرتاہے کہ اس کی وجہ بننے والے عوامل کی روک تھام کیلئے کیوں کرعدم توجہی اختیارکی جارہی ہے، موٹاپا متعدد بیماریوں کی جڑہے،گلوبل ہیلتھ ایڈووکیسی انکیوبیٹر کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کورٹنی پیٹرزکے مطابق روزانہ کی بنیاد پرشوگری ڈرنکس کے استعمال سے بڑوں کے وزن میں 27 فیصد اور بچوں میں 55 فیصد امکان بڑھ جاتا ہے، بچوں کے لئے چینی کا سب سے بڑا ذریعہ شوگری ڈرنکس ہیں، جوہزاروں اموات سے منسلک ہے۔جس پرمررمیگزین نے شوگری ڈرنکس پر” مضرصحت”کاانتباہی لیبل چشپاں کیے جانے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ یو کے میگزین Mirror(مرر)کے مصنف پروفیسر کیپ ویل سمیت دیگرطبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی کااستعمال بھی

تمباکونوشی کی طرح ہی خطرناک ہے،جو لوگوں میں دل کی بیماری میں اضافے کا باعث ہے،جس کی روک تھام کے لئے حکمت عملی اختیارکرناہوگی۔ ڈبلیو ایچ او اور یو ایس ڈائیٹری گائیڈ لائنز ان نے اپنی سفارشات میں واضح کیا کہ ہماری توانائی کی حاصل کردہ کل مقدار میں چینی کااستعمال 10 فیصد سے زیادہ نہیں ہوناچاہیے،2017میں جرنل سائنسی رپورٹس کی ایک سٹڈی کے مطابق چینی کا کم کی بانسبت زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں 23فیصد ذہنی خرابی زیادہ تشخیص ہوئی،”دماغ کی صحت اور شوگر کے منفی اثرات “پرشائع ہونے والے آرٹیکل میں بتایاگیاکہ خون میں گلوکوز کی اضافی مقدار خون کی نالیوں کو نقصان پہنچاتی ہے، ذیابیطس میں عصبی پیچیدگیاں کی ایک بڑی وجہ خون کی نالیوں کامتاثرہوناہے، جس سے دماغ اور آنکھوں میں خون کی شریانوں کو پہنچنے والے نقصان جیسے دیگر مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ پناہ جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ صحت اورتعلیم دوایسی بنیادی ضروریات ہیں جن کی فراہمی حکومت کی عین ذمہ داری ہے،ہیلتھ لیوی کے نفاذ سے شوگری ڈرنکس کی فراہمی بچوں اورعام افراد کی پہنچ سےدورہوگی، ریونیو بڑھے گااورعوام کی صحت بھی محفوظ رہے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close