ڈبلیو ایچ او نے کوویڈ 19 کے پھیلائو کو مدنظر رکھتے ہوئے تمباکو کا استعمال ترک کرنے کی سفارش کر دی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن پناہ کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ عام آدمی کی بانسبت سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میںکرونالاحق ہونے سے زندگی سے ہاتھ دھونے کاخطرہ بڑھ جاتاہے ، تمباکونوشی اورکرونادونوں ہی پھیپھڑوں کومتاثرکرتے ہیں،دل ،پھیپڑے ،گردے ،کینسر ،جیسے

پیچیدہ امراض ہونے کی ایک بڑی وجہ تمباکونوشی ہے ،حکومت ہیلتھ لیوی کانفاذ کرے ،تاکہ انسانی صحت کولاحق خطرات سے نجات مل سکے۔سول سوسائٹی الائنس کے منعقدہ اہم اجلاس کے موقع پرتمبانوشی کے مضراثرات اورہیلتھ لیوی کے نفاذ سے رونماہونے والے ثمرات پرروشنی ڈالی گئی ،اس موقع پر پناہ ،سول سوسائٹی ، کڈنی ویلفیئرایسوسی ایشن ،نجات ٹرسٹ،فاطمہ ملک ٹرسٹ،نیشن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے ممبران ،وکلاء ،ڈاکٹرزودیگرنے خصوصی شرکت کی ،صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے (پناہ) کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ پناہ چھتیس سال سے عوام کی صحت کومتاثرکرنے والے عوامل سے آگہی دے رہی ہے ،اس میں پاکستان سمیت عالمی سطح کے ادارے بھی متحرک ہیں،تاکہ صحت مندمعاشرہ تشکیل پاسکے ۔27مئی 2020کوورلڈہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیوایچ او) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تمباکو تمباکو نوشی کرنے والوںکوویڈ 19کا زیادہ خطرہ ہوسکتا ہے، کیوں کہ تمباکو نوشی کرنے سے انسانی جسم کی قوت مدافعت میں کمی واقع ہوتی ہے ،تمباکو نوشی کرنے سے پھیپھڑے متاثرہوتے ہیں، سانس کے بہت سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور سانس کی بیماریوں کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ کوویڈ۔19 ایک متعدی بیماری ہے جو بنیادی طور پر پھیپھڑوں پر حملہ کرتی ہے۔ تمباکو نوشی پھیپھڑوں کے فنکشن کو متاثر کرتی ہے جس سے

جسم کو کورونا وائرس اور سانس کی دیگر بیماریوں سے لڑنا مشکل ہوتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والوں میں COVID-19 کے لاحق ہونے اور موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کوویڈ19کے پھیلائوکومدنظررکھتے ہوئے تمباکو کا استعمال ترک کرنے کی سفارش کی ہے،تمباکونوشی چھوڑنے سے انسانی جسم میں موجود پھیپھڑوں اور دل کو بہتر کام کرنے میں مددملے گی،تمباکو چھوڑنے کے 20 منٹ کے اندر، دل کی تیز رفتار اور بلڈ پریشر میں کمی واقع ہوتی ہے،12 گھنٹے کے بعد، خون میں کاربن مونو آکسائڈ کی سطح معمول پر آ جاتی ہے، اور12ہفتوں کے اندر پھیپھڑوں کا کام بہترہو جاتا ہے،تمباکونوشی ترک کرنے سے اپنی صحت کے ساتھ خاص طورپربچوں کو، دوسرے ہاتھ کے دھواں ہونے سے بچانے میں مدد فراہم کرے گی۔ ڈبلیو ایچ او تمباکو کے استعمال اور کوویڈ۔19 کے درمیان تعلق کی مزید جانچ پڑتال پرتحقیق کررہاہے۔ پناہ کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق تمباکواپنے نصف صارفین کوہلاک کرتاہے ،ہیلتھ لیوی بل کانفاذ دوسال قبل ہوجاناچاہیے تھا،لیکن اسے بلاجواز تاخیر کاشکار کیاجارہاہے،ہیلتھ لیوی کے نفاذ سے تمباکونوشی کے رجحان میں کمی واقع ہوگی ،صحت کوفروغ ملے گااورریونیومیں بھی اضافہ ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close