کورونا وائرس کی ایک ویکسین کی قیمت کتنےامریکی ڈالر ہو گی؟تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی) عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیارکی جانے والی ویکسینز اس وقت تجربات کے مختلف مراحل تیزی سے طے کررہی ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں 54 ویکسینز پر پر کام جاری ہے لیکن تاحال کسی بھی ویکسین کو حتمی قرار نہیں دیا گیا ہے البتہ 13 ویکسینز کے متعلق کہا گیا ہے کہ

وہ تجربات کے آخری مراحل طے کرچکی ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق موجودہ صورتحال میں زیادہ تر ممالک کے لوگ یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کب تک دستیاب ہو جائے گی؟ اور اس کی قیمت کیا ہوگی؟قیمت کے متعلق ایک برطانوی اخبار نے بتایا ہے کہ موسم گرما میں موڈرنا نے ویکسین کی ایک خوراک کی قیمت 37 امریکی ڈالرز بتائی تھی۔ مؤقر برطانوی اخبار کے مطابق جانسن اینڈ جانسن نے ویکسین کی ایک خوراک کی قیمت دس ڈالرز رکھی ہے۔امریکی کمپنی فائزر کے حوالے سے تاحال یہ اطلاعات ہیں کہ اس کی تیار کردہ ویکسین 20 امریکی ڈالرز میں دستیاب ہو گی جب کہ آکسفرڈ یونیورسٹی اور آیسٹرا زینیکا نے تیار کردہ ویکسین کی قیمت تقریباً چار ڈالر بتائی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق غالب امکان ہے کہ آئندہ ماہ کے وسط تک مختلف ویکسینوں کے استعمال کی اجازت مجاز اتھارٹیز کی جانب سے مل جائے گی۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے تیار کی جانے والی ویکسین صرف انسانی جسم میں قوت مدافعت پیدا کرے گی تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے لیکن وائرس سے جنم لینے والی بیماری کا علاج نہیں ہو گی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائزر اور بائیو این ٹیک کی جانب سے تیار کی جانے والی ویکسین کو محفوظ رکھنے کے لیے منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت درکار ہو گا اور اسے چھ ماہ تک محفوط رکھا جا سکے گا جب کہ موڈرنا کی ویکسین منفی 20 ڈگری پر محفوظ رہ سکے گی۔دستیاب معلومات کے مطابق آکسفرڈ یونیورسٹی اور آیسٹرا زینیکا کی ویکسین کو عام فریج کے درجہ حرارت پر محفوظ رکھنا ممکن ہو گا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کی اسپوتنک فائیو ویکسین بھی فریج کے درجہ حرارت میں رکھی جا سکے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close