اب جو شادی سے قبل ٹیسٹ نہیں کروائے گا اس کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی‎

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تھیلیسیمیاء فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام پندرویں قومی تھیلیسیمیاء کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی،ا س موقع پر وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،

میجر جنرل(ر)صہیب،پروفیسر جویریہ منان،جنرل(ر)معین حیدر،پروفیسر یاسمین احسان،ڈاکٹرحسین جعفری،ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف ممالک سے طبی ماہرین،فیکلٹی ممبرا ن وطالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔کانفرنس کا باقاعدہ آغازتلاوت قرآن پاک اور قومی ترانہ سے کیاگیا۔کانفرنس کے دوران پاکستان میں تھیلیسیمیاء کی تشخیص اور علاج میں گران قدرخدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرزکو خراج تحسین پیش کیاگیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روزانہ 17بچے تھیلیسیمیاء بیماری کو لے کرپیداہوتے ہیں اس لئے پنجاب میں شادی سے پہلے لڑکے اور لڑکی کے تھیلیسیمیاء ٹیسٹ لازمی قراردینے کا قانون جلدمنظورکروالیاجائے گا۔انہوںنے پاکستانی معاشرہ میں تھیلیسمیاء بیماری کی آگاہی اور علاج میں گراں قدرخدمات سرانجام دینے پر جنرل (ر)سلیم اور میجرجنرل(ر)صہیب کو خراج تحسین پیش کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں تھیلیسیمیاء کے مریضوں کیلئے بستروں کو مختص کیاجائے گا۔تمام ڈی ایچ کیوز میں تھیلیسیمیاء وارڈزبھی قائم کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close