لندن(پی این آئی)کون سے وٹامن کی کمی سے آپ کورونا وائرس کا فوری شکار ہو سکتے ہیں، طبی ماہرین کا انکشاف، اسپین اور برطانیہ کے طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا کے 80 فیصد مریضوں میں وٹامن ڈی کی شدید کمی پائی گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین کی یونیورسٹی کینٹابریا اور
برطانوی ماہرین نے کرونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کے جسموں میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے مشاہدہ کیا۔تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں کو کرونا کی تشخیص ہوئی اُن میں وٹامن ڈی کی شدید کمی پائی گئی۔تحقیقی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جوز ہیرننڈس کا کہنا تھا کہ وٹامن کے سپلیمنٹس کرونا مریضوں کے لیے مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ اس کے استعمال سے اعصاب ، ہڈیاں مضبوط اور مدافعتی نظام متحرک ہوسکتا ہے۔تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ کی 20 فیصد آبادی میں وٹامن ڈی کی کمی پائی گئی ہے۔ڈاکٹر جوزہیرننڈس کا کہنا تھا کہ ’ہمارا مطالعہ بہت زیادہ اہم ہے کیونکہ اس سے بہت زیادہ خطرے سے نمٹنے میں مدد مل سکے گی جبکہ ڈاکٹرز اور نرسز سمیت دیگر طبی عملے کو بھی محفوظ بنایا جاسکتا ہے‘۔اُن کا کہنا تھا کہ وٹامن ڈی کی کمی کے بعد ہمارے جسم کا اعصابی نظام کمزور ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے وائرس متاثر کرسکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں