روزمرہ کے استعمال کے کون سے میٹھے مشروبات کینسر کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں؟ طبی ماہرین کا انکشاف

لندن(پی این آئی)روزمرہ کے استعمال کے کون سے میٹھے مشروبات کینسر کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں؟ طبی ماہرین کا انکشاف،شکر والے مشروبات کے بارے کہا گیا ہے کہ یہ سرطان کا باعث بن سکتے ہیں۔ میٹھے مشروبات جیسے جوس، سافٹ ڈرنکس، چائے اور کافی میں چینی کی موجودگی کینسر کا خطرہ بڑھانے کا

باعث بن سکتی ہے۔برطانوی طبی جریدے میں چھپنے والی تحقیقی رپورٹ میں محققین نے ہر قسم کے مشروبات یعنی سافٹ ڈرنکس، سو فیصد خالص فروٹ جوسز، فروٹی مشروبات، چینی ملے گروم مشروبات، دودھ پر مبنی میٹھے مشروبات، سپورٹس ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس وغیرہ کے اثرات کا جائزہ لیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ مشروبات کی شکل میں روزانہ اضافی 100 ملی لٹر چینی مشروبات کی شکل پی لیتے ہیں، ان میں کینسر کا خطرہ 18 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔محققین کے مطابق ضروری نہیں کہ میٹھے مشروبات کا استعمال مکمل طور پر ترک کر دیا جائے بس اپنی غذا کو متوازن بنانے کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close