پناہ نے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کی جانب سے ہیلتھ لیوی کا بل پاس ہونے کے باوجود عدم تعمیل پر وفاقی محتسب سے رجوع کر لیا

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ثنا اللہ گھمن نے بتایا کہ تمباکو اپنے نصف صارفین کو ہلاک کردیتا ہے۔روزانہ ایک یا دو شوگری ڈرنکس کے استعمال سے 42فیصد ہارٹ اٹیک کا خدشہ بڑھ جاتاہے۔یہ بات پناہ نہیں کہتی بلکہ یہ سائنسی محققین کی تحقیق ہے۔عام فرد کی جان بچانے

کے لئے پناہ کی کوششوں کے ردِ عمل پر وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ نے یہ بل پاس کیا کہ سگریٹ کی ایک ڈبی پر 10 روپے اور شوگری ڈرنکس کی چھوٹی بوتل پر 1روپیہ بڑھایا جائے جس پر سول سوسائٹی اور حفظانِ صحت کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور گورنمنٹ کے اس اقدام کی بہت تعریف کی گئی لیکن صدافسوس اس پر نہ تو وفاقی بجٹ 2020-2019 اور نہ ہی 2021-2020 کے بجٹ میں عمل درآمد ہوا جس پر ہم نے ایف بی آر سے بھی رجوع کیا لیکن اس پر بھی کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہ آسکی۔ اپنی عوام کو امراض سے بچانے کے لئے پناہ نے وفاقی محتسب سے رابطہ کیاجس پر ہماری مثبت کاوشیں رنگ لائیں اور ہماری درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی گئی۔ اپنی عوام کو بچانے کے لئے پناہ اپنی جدوجہد اسی طرح جاری رکھے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close