نیا کورونا وائرس انسانی جِلد پر کتنےگھنٹے زندہ رہ سکتا ہے؟ نئی تحقیق میں عالمی وباء کورونا وائرس سے متعلق اہم انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)نیا کورونا وائرس انسانی جِلد پر کتنےگھنٹے زندہ رہ سکتا ہے؟ نئی تحقیق میں عالمی وباء کورونا وائرس سے متعلق اہم انکشاف ،ایک نئی تحقیق میں عالمی وباء کورونا وائرس سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے کہ نیا کورونا وائرس انسانی جلد پر 9 گھنٹوں تک زندہ رہ سکتا ہے۔کلینیکل انفیکشیئس ڈیزیز میں شائع

ہونے والی ایک رپورٹ میں ہاتھوں کی صفائی اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال پر زور دیا گیا ہے۔رپورٹ میں ہاتھوں کی صفائی اور ماسک کے استعمال کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر بار بار ہاتھ نہ دھوئے جائیں تو نیا کورونا وائرس ہاتھوں پر کم سے کم 9 گھنٹوں تک زندہ رہ سکتا ہے جس کے نتیجے میں اس کے پھیلنے کے خدشات موجود ہیں۔تحقیق کے مطابق مختلف سطحوں اور ہوا میں موجود پانی کے ذرات کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلنے کے زیادہ امکانات ہیں۔محققین کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ SARS-CoV-2 انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ ہاتھوں کی صفائی کو اہمیت دی جائے۔تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ انفلوئنزا وائرس انسانی جلد پر 2 گھنٹے جبکہ کورونا وائرس انسانی جلد پر 9 گھنٹوں تک زندہ رہتا مگر ان دونوں وائرس کو صرف 15 سیکنڈ میں 80 فیصد الکوحل پر مشتمل ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کر کے ختم کیا جا سکتا ہے۔دوسری جانب ’یو ایس سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینٹیشن‘ کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے کہ 80 فیصد الکوحل پر مشتمل سینیٹائزر کے استعمال سے یا 20 سیکنڈ صابن اور پانی سے ہاتھ دھو کر وائرس کو ختم کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close