جنیوا(پی این آئی) عالمی ادارہ صحت نے کووڈ 19 کے ایک ایسے ٹیسٹ کے بارے میں آگاہ کیا ہے جو کم اور درمیانی آمدن والے ممالک کے متاثرین میں منٹوں میں کورونا کی تشخیص کرسکتا ہے۔نئے ٹیسٹ کے ذریعے گھنٹوں کے بجائے 15 سے 30 منٹ میں کووڈ 19 کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔اس ٹیسٹ کی قیمت صرف
پانچ ڈالر ہے اور یہ کم آمدن والے ممالک میں کووڈ 19 کے خلاف حکمت عملی کو بدل کر رکھ سکتا ہے۔ ان ممالک میں پہلے ہی صحت کے عملے اور لیبارٹری کی کمی ہوتی ہے۔دواساز کمپنیوں سے معاہدوں کے بعد چھ ماہ میں 12 کروڑ ٹیسٹ بنائے جاسکیں گے۔ اس معاہدے میں 133 ممالک شامل ہوں گے۔عالمی ادارہ صحت نے اسے بڑی پیشرفت قرار دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں