اسلام آباد(پی این آئی )جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن کے چیئرمین علی اکبر قریشی نے کہا ہے کہ نومبر میں سموگ کا خدشہ موجود ہے جو کورونا وائرس کے پھیلا ئوکا سبب بھی بن سکتا ہے۔سٹی 42نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ سموگ کے خدشے پر اینٹوں کے بھٹے
دو ماہ بند رہیں گے۔سموگ کی بڑی وجہ ٹریفک ہے، متعلقہ محکمہ دھواں چھوڑنے والی ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی نہیں کررہا۔اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات کا کہنا تھا کہ ماحولیات، ٹرانسپورٹ اور ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں لاہور میں سموگ کی متوقع صورتحال کا جائزہ رہی ہے، 90 فیصد گاڑیاں پرائیویٹ ہیں جن کی فٹنس چیک کرنے کا قانون موجود نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں