بچوں کے مقابلے میں کوروناوائرس بڑو ں کیلئے زیادہ خطرناک کیوں ہے؟ ماہرین نے وجہ تلاش کرلی

لندن(پی این آئی) کئی تحقیقات میں ماہرین بتا چکے ہیں کہ کورونا وائرس بچوں کے لیے کم خطرناک ثابت ہورہا ہے۔ اب برطانیہ کے البرٹ آئن سٹائن کالج آف میڈیسن اور ییل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس کی حیران کن وجہ بھی دریافت کر لی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ان سائنسدانوں نے اپنی تحقیق کے نتائج میں بتایا

ہے کہ بچوں میں پیدائش کے ساتھ ہی ایک خاص قوت مدافعت ہوتی ہے جو انہیں کورونا وائرس سے محفوظ رکھ رہی ہے۔ یہ قوت مدافعت لوگوں میں عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتی چلی جاتی ہے۔ سائنسدانوں کی اس تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بچوں کے پیدائشی مدافعتی نظام میں ایسے پروٹینز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو مختلف قسم کی انفیکشنز کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔ اس کے برعکس بالغ لوگوں میں اینٹی باڈیز اور ایسے مدافعتی نظام سے وابستہ پروٹینز زیادہ ہوتے ہیں جو ہمارا جسم بعد ازاں خود اپناتا ہے۔ یہ مدافعتی نظام عمر کے ساتھ ساتھ پیدا ہوتا ہے اور مختلف امراض کے لحاظ سے اس میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔ اس مدافعتی نظام کے مقابلے میں پیدائشی مدافعتی نظام کورونا وائرس اور فلو جیسی وباؤں کے خلاف کئی گنا زیادہ مزاحمت رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بچے کورونا وائرس سے زیادہ محفوظ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں