جنیوا(پی این آئی) عالمی ادارہ صحت نے بچوں میں کورونا سے متعلق احتیاط کی ہدایات جاری کردیں۔عالمی ادارہ صحت نے بچوں میں ماسک کے استعمال سے متعلق درجہ بندی کی ہے جس میں 5 سال سےکم عمر ، 6 سے 12 سال اور 12 سے زائد عمر کے بچے شامل ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ 5 سال سے کم عمر
کے بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں، ضروری ہو تو والدین 5 سال سےکم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے میں مدد کریں۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہےکہ اسکول یا گھر سے باہر جاتے وقت 6 سے 12 سال کی عمر کے بچے ماسک پہنیں، کورونا سے متعلق 12 سال سے زائد کے بچے بڑوں کی طرح احتیاط اختیار کریں۔عالمی ادارہ صحت نے مزید کہا ہے کہ بچوں کو کھیل کے میدان میں کھیلتے ہوئے ماسک نہیں پہننا چاہیے، بچوں کیلئےکھیل کی سرگرمیوں میں کورونا گائیڈ لائن کا خیال رکھا جائے جب کہ اسکول میں بچوں کیلئےکھیل کے دوران ایک میٹرکا فاصلہ رکھا جائے، اسکولوں میں ساتھ کھیلنے والے بچوں کی تعداد میں کمی کی جائے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ بچوں کو ہاتھ صاف رکھنے کی سہولت اور اس کے استعمال کی ترغیب دی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں