آدھے سر کے درد کی تکلیف دہ بیماری سے فوری نجات پائیں، کس رنگ کی روشنی میں بیٹھیں؟ جدید تحقیق نے مسئلہ ہی حل کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)آدھے سر کے درد کی تکلیف دہ بیماری سے فوری نجات پائیں، کس رنگ کی روشنی میں بیٹھیں؟ جدید تحقیق نے مسئلہ ہی حل کر دیا، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سبز روشنی میں بیٹھ کر آدھے سر کا درد (مائیگرین یا دردِ شقیقہ) میں کمی لائی جاسکتی ہے۔3 سال پہلے یونیورسٹی آف ایر ی زونا کے

سائنسدانوں نے چوہوں پر ابتدائی مطالعات میں یہ دریافت کیا تھا کہ سبز روشنی میں بیٹھنے سے آدھے سر کے درد کی شدت میں کمی ہوتی ہے۔انہی سائنسدانوں نے یہی تجربات انسانوں پر کئے ہیں جو کامیاب رہے ہیں، ڈاکٹر محب ابراہیم نے مطالعہ کے اختتام پر جب تجزیہ کیا تو پتا چلا کہ ان مریضوں میں مائیگرین کے باعث شدید درد کے واقعات میں 60فیصد تک کمی ہوگئی تھی، مائیگرین میں درد کی شدت بھی صرف 40 فیصد رہ گئی تھی جبکہ درد کی مدت بھی کم رہ گئی تھی۔ڈاکٹر محب ابراہیم اور ان کے ساتھیوں نے مائیگرین کے 29 مریضوں کا علاج سبز روشنی سے کیا اور حیرت انگیز نتائج دیکھ کر خود بھی حیران ہوگئے۔ریسرچ جرنل ’سیفال ایلجیا‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہونے والے تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ سبز روشنی سے علاج کے کوئی منفی اثرات سامنے نہیں آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close