پاکستانیوں نے کرونا ویکسین لگوانے سے صاف انکار کر دیا

کراچی(پی این آئی)کورونا کی ویکسین آنے کی صورت میں 63 فیصد پاکستانی اسے استعمال کرنے سے انکار کررہے ہیں البتہ 37 فیصد ویکسین لگوانے کے لیے تیار بھی نظر آئے۔ اس بات کا انکشاف آئی پی ایس او ایس پاکستان نے اپنے سروے میں کیا۔آئی پی ایس او ایس کے

مطابق 21 فیصد پاکستانی 6 ماہ میں کورونا کی ویکسین آنے کے لیے پرامید ہیں جبکہ 27 فیصد ایک سال اور 23 فیصد 2 سے 3 سال کا کہہ رہے ہیں۔سروے کے مطابق 9 فیصد نے کہاکہ ویکسین آنے کے لیے 3 سال سے زائد کا عرصہ لگے گا جبکہ 20فیصد نے کہا کہ ویکسین کبھی دریافت نہیں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close