شہد کے صحت کیلئے وہ فوائد جوآپکو یقیناََ حیران کر دیں گے، نئی تحقیق منظر عام پر آگئی

لندن(پی این آئی)برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کھانسی اور زکام میں کسی بھی دوسری دوا کے مقابلے میں شہد زیادہ مفید ہوتا ہے۔ یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے ماہرین کی اس تحقیق کے نتائج آن لائن شائع ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی ممالک بالخصوص مسلمان ملکوں میں شہد کو سیکڑوں سال

سے مختلف امراض کے علاج میں عام استعمال کیا جاتا ہے جبکہ حالیہ برسوں کے دوران مختلف سائنسی تحقیقات سے شہد کی طبی افادیت بھی ثابت شدہ ہے۔نزلہ، زکام اور کھانسی میں ”شہد چٹانے“ کا گھریلو ٹوٹکا صدیوں بلکہ شاید ہزاروں سال پرانا ہے۔ کچھ تحقیقات میں یہاں تک دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ گھریلو ٹوٹکا دیگر تمام ادویہ (بشمول اینٹی بایوٹکس) سے بھی زیادہ موثر، محفوظ اور مفید ہے۔تازہ تحقیق میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے طبی ماہرین نے بطورخاص نزلے، زکام اور کھانسی وغیرہ میں شہد کی مبینہ افادیت کے بارے میں کی گئی 14 سابقہ تحقیقات کا باریک بینی سے تجزیہ کیا جن میں مجموعی طور پر 1,761 افراد شریک تھے۔اگرچہ اس تجزیئے کے نتیجے میں بھی یہی بات سامنے آئی کہ نزلہ، زکام اور کھانسی میں اینٹی بایوٹکس کے مقابلے میں شہد واقعتاً زیادہ مفید ہوتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ بھی معلوم ہوا کہ ماضی میں کی گئی تحقیقات کا معیار بہت اچھا نہیں تھا اور ایسے ہر مطالعے میں کچھ نہ کچھ تکنیکی خامیاں ضرور تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close