چین میں کورونا ویکسین تیار عوام کو خوراکیں دینا شروع

اسلام آباد(پی این آئی )چین نے کورونا وائرس تیار ویکسین کی خوراکیںدینا شروع کردی۔ غیرملکی میڈیاکے مطابق سینئر چینی صحت عہدیدارنے سرکاری ٹیلی ویژن پر انکشاف کیاہے کہ 22جولائی سے ہنگامی صورتحال کی وجہ سے ویکسین دینا شروع کر دی گئی تھی ۔ جبکہ روس کو تمام ضروری مراحل سے گزرے بغیر کورونا ویکسین کی منظوری دینے پر تنقید کا سامنا ہے

جبہ ایسے میںانکشاف ہوا ہےکہ چین نے اپنے شہریوں کو وہ ویکسین دینا شروع کردی ہے جو اس وقت تیاری کے مراحل میں ہے،چین کی سرکاری کمپنی سینوفارم کی جانب سے تیار مذکورہ ویکسین متحدہ عرب امارا ت میں تیسرے مرحلے کے ٹرائلز سے گزر رہی ہے۔دوسری جانب بھارت نے بھی کرونا ویکسین کی تیاری کا دعویٰ کیا جس کے ٹرائلز بھارتی شہریوں پر کیے جارہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close