نیویارک(پی این آئی) دار چینی ہر گھر کے کچن میں موجود ہوتی ہے جو کھانوں کو ذائقہ دار بنانے کے ساتھ ساتھ بے شمار طبی فوائد کی بھی حامل ہے۔ تاہم اب سائنسدانوں نے اس کا ایک ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ کسی کے گمان میں بھی نہ تھا۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی شہر بوسٹن میں واقع جوزلین ذیابیطس سنٹر
کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ کثیر مقدار میں دار چینی کھانے سے انسان کو ذیابیطس جیسی موذی بیماری لگنے کا خطرہ بہت کم ہو جاتا ہے۔ سائنسدانوں نے اس تحقیق میں سینکڑوں رضاکاروں پر تجربات کیے۔ ان رضاکاروں کے ٹیسٹ کرکے ان کو ذیابیطس لاحق ہونے کے امکان کا جائزہ لیا گیا اور پھر انہیں دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک کو کئی ہفتے تک دار چینی کے سپلیمنٹ دیئے جاتے رہے جبکہ دوسرے گروپ کے لوگوں کو بے اثر دوا دی جاتی رہی۔ جب دوبارہ ان کے ٹیسٹ کیے گئے تو معلوم ہوا کہ جس گروپ کو دار چینی کے سپلیمنٹ دیئے جاتے رہے تھے، ان کو ذیابیطس لاحق ہونے کا خطرہ کئی گنا کم ہو گیا تھا۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر گوئیلیو آر رومیو کا کہنا تھا کہ ”دار چینی خون میں شوگر کے لیول کو مستحکم رکھتی ہے، جس کی وجہ سے آدمی کو ذیابیطس لاحق ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔“
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں