معزز ایوانوں سے قانون کی پاسداری کاپیغام آناچاہیے,ایوان بالا میں سگریٹ کے سیمپل کی تقسیم اچھی بات نہیں، ثناء اللہ گھمن

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ معزز ایوانوں میں سگریٹ کے سیمپل مفت اوربطورتحفہ دیناقابل مذمت اقدام ہے،پناہ سمیت پوری دنیا میں تمباکو کے مضر اثرات سے متعلق آگہی مہم چلائی جارہی ہے،جب کہ ایسے اقدامات اس مہم کونقصان پہنچانے

کے مترادف ہے،حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس طرح کے فعل کانوٹس لیاجائے۔صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ثناء اللہ گھمن کاکہناتھاکہ پناہ 36سال سے اپنے ہم موطنوں کو دل کی بیماریوں سے بچانے کیلئے کام کررہی ہے،جس میں تمباکونوشی دل کی بیماریوں کے علاوہ بہت سی بیماری کی وجہ ہے،پناہ اس کے نقصانات سے بچاؤکیلئے آگہی اوراس کی روک تھام کے لئے پالیسی اورقوانین بنوانے میں مصروف عمل ہے،پاکستان کے قانون (SRO 53/2009)کے تحت تمباکوکے سیمپل تقسیم کرنا،کسی کوفری دینایاگفٹ دیناغیرقانونی فعل ہے،ایوان بالا میں سگریٹ کے فری سیمپل تقسیم کرکے ایک غلط کام کیاگیا،جس کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں،وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ قانون کی پاسداری کویقینی بنایاجائے،ہم لوگوں کوتمباکوکی تباہ کاریوں سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں،جب معزز ایوانوں سے ایساپیغام جائے گاتو لوگوں کواس کے نقصان سے بچانے کی مہم کونقصان ہوسکتاہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close