ذہنی تناؤ، ڈپریشن اور موڈ خراب ہو تو فوری طور کیا کھائیں؟ کہ آپ کا موڈ خوشگوار ہو جائے؟

اسلام آباد (پی این آئی)آج کل کی کرونا زدہ صورتحال اور تمام تفریحی و تخلیقی سرگرمیاں معطل ہوجانے سے ذہنی تناؤ، ڈپریشن اور موڈ خرابی عام سی بات ہے، تاہم خراب موڈ کو ایک نہایت آسان سے نسخے سے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر آپ ذہنی تناؤ سے مستقل بنیادوں پر نجات چاہتے ہیں، اور خوش باش

رہنا چاہتے ہیں تو چاکلیٹ کو اپنی روزمرہ کی خوراک کا حصہ بنالیں۔اور صرف یہی نہیں، خراب موڈ کو فوری طور پر بہتر بنانے کے لیے بھی چاکلیٹ نہایت اکسیر ہے۔ یہ تحقیق کیلی فورنیا کی لوما لنڈا یونیورسٹی میں کی گئی جس کے مطابق چاکلیٹ میں پائی جانے والی کوکو دماغ کو پرسکون کر کے اس میں خوشی کی لہریں پیدا کرتی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ کام چاکلیٹ میں موجود فلیونائیڈز کرتے ہیں۔ چاکلیٹ کے یہ فوائد ہم کسی عام سی چاکلیٹ بار سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔اس سے قبل بھی سائنسی و طبی ماہرین کی جانب سے پیش کی جانے والی تحقیقات سے ثابت ہوچکا ہے کہ چاکلیٹ کھانا دماغی و جسمانی صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔تحقیق میں دیکھا گیا کہ جو افراد چاکلیٹ زیادہ کھاتے ہیں ان میں ذہنی تناؤ کی شرح دیگر افراد کے مقابلے میں کم ہوتی ہے جبکہ وہ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ خوش باش ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں