آم قوت مدافعت بڑھانے کا بہترین ذریعہ ، ماہرین نے آم کو کورونا کیخلاف لڑنے والا فرنٹ لائن ورکرقراردیدیا

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ آم انسانی جسم میں قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا کے دوران قوت مدافعت بڑھانے کے لحاظ سے آم کو فرنٹ لائن ورکر کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔آم میں وٹامن اے،سی اور بی سکس

موجود ہوتا ہے جبکہ آم میں موجود زنک اور کیلشیم انسانی جسم میں قوت مدافعت بڑھاتے ہیں ،کورونا کی وبا کے دوران آم کے معتدل اور روزانہ استعمال سے کورونا وائرس سے بچاؤ میں نمایاں مدد مل سکتی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے آم بہت ہی کم کلوریز والا پھل ہے جس کے کھانے سے وزن نہیں بڑھتا، آم میں ہائی فائیبر بھی شامل ہیں جو قبض توڑتا ہے اور قبض نہیں ہونے دیتا انسانی جسم میں قوت مدافعت میں بے پناہ اضافہ بھی کرتا ہے۔ واضح رہے کہ آ،م کی زیادہ مقبول اقسام میں لنگڑا، فجری، سندھڑی، چونسا، دیسی، رسولی، سنہرا، انوررٹول، طوطاپری، لال بادشاہ الفانسو، الماس، نیلم، گلاب خاص شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close