ماسک کے ذریعہ کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے یا نہیں ؟ عالمی ماہرین کی نئی تحقیق سامنے آگئی

کراچی ( پی این آئی ) ماہرین کا کہنا ہے کہ ماسک پہننے سے کورونا وائرس میں مبتلا ہو نے کے باوجود بڑی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے ۔صحت سے متعلق ماہرین کے مطابق ماسک پہن کر کورونا وائرس کے پھیلائو کو رولنے میں مدد مل سکتی ہے ۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا جوابی استدلال ہے کہ ماسک کورونا وائرس کے باعث بیماری کی شدت کو کم کر نے میں کام آتا ہے ۔اس بات کی شہادتیں موجودہیں کہ ماسک نہ پہننے کی وجہ سے یہ وبائی مرض زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے ۔درحقیقت جو لوگ خود کو بیماری سے محفوظ سمجھتے ہیں ،ان کی ناک اور منہ سے بخارات کے ذریعہ بھی غیر محسوس طریقے سے وبا پھیلتی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کپڑے سے بنے ماسک اب بھی بیماری سے زیادہ تحفظ فراہم کر تے ہیں ۔بڑے پیمانے پر وبا کے جراثیم سانس کے ذریعہ جسم میں جا نے سے انفیکشن کے پھیلنے کے خدشات زیادہ ہیں ۔اگر تحفظ کے لئے احتیاطی اقدامات نہ کئے گئے تو سنگین مرض لاحق ہو نے کے علاوہ موت بھی واقع ہو سکتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close